لاہور( خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک دکھی انسانوں کا احساس کرنے اور غمزدہ لوگوں کی مدد کرنے کی تلقین کرتا ہے، رمضان المبارک میں رنج و الم دکھ اور تکلیف میں مبتلا انسانوں کی رضائے الٰہی کیلئے مدد کریں تو رحمتیں برکتیں مقدر بنیں گی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نیکیوں برکتوں رحمتوں کے اس مہینے میں دکھی نادار اور تنگ دست انسانوں کی مدد کیلئے عملی حصہ ملایا جائے، غمزدہ انسانیت کی مدد دنیا اور آخرت میں کار خیر کا باعث ہے۔