رائیونڈ میں روزہ خوروں کی موجیں  ہوٹل، تندور مالکان کو کھلی چھٹی 

Apr 20, 2022

رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت)ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث رائیونڈ میں روزہ خوری عروج پر پہنچ گئی۔انتظامیہ کی ملی بھگت سے چلنے والے ہوٹلوں اور تندور مالکان کو مکمل تحفظ ملنے لگا۔رائیونڈ میں ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے ماہ صیام کو بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے ۔ ٹاؤٹوں کے ذریعے دس ہزار سے پندرہ ہزار روپے فی ہوٹل وصول کرکے صبح سویرے ناشتے کے اڈے،تندور اور سموسہ شاپس پان شاپس کھلوائی جارہی ہیں ۔ شہر کے پوش علاقوں مین بازار،ٹرنک بازار،عقب جامع مسجد،سبزی منڈی،جناح مارکیٹ،بھٹی چوک میں صبح سویرے ناشتے کے اڈے لگ رہے ہیں ۔ 

مزیدخبریں