پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں روز عوام پر مہنگائی کے بم برسائے: عامر نصیر بٹ 

لاہور( جنرل رپورٹر ) رہنما پیپلز پارٹی عامر نصیر بٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پونے چار سال تک عوام پر جو دن رات مہنگائی کے بم برسائے تھے اور جتنے لوگوں کو بے روزگار کیا ہے ان سب مسایل کو حل کرنے کا حکومتی اتحاد پوری کوشش کرے گا عوام خاطر جمع رکھیں اب ان کے اچھے دن آنیوالے ہیں ۔ پی ٹی آئی کی حکومت کی وجہ سے جو بگاڑ پیدا ہوا تھا موجود حکومتی اتحاد اس کو جلد ہی درست کر لے گا اور عوام کو جلد ہی ہر سطح پر عملی ریلیف بھی ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن