جب دل کی تکلیف میں مبتلا ہوا تو لگا کیرئیر ختم ہوگیا، عابد علی

Apr 20, 2022


لاہور(آئی این پی)ٹیسٹ کرکٹر عابد علی   نے کہاہے کہ جب دل کی تکلیف میں مبتلا ہوا تو  لگا  کیریئر ختم ہوگیا۔نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ٹریننگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے دل کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے بعد محسوس کی جانے والی تکلیف کا ذکر کیا۔ عابد علی کا کہنا تھا کہ جب دل کی تکلیف میں مبتلا ہوا تو صدمے میں چلا گیا تھا کہ یہ کیا ہو گیا ہے، مجھے ایک پل میں اپنی زندگی تبدیل ہوتی ہو ئی محسوس ہوئی، پھر ایک وقت آیا کہ مجھے لگا کہ شاید اب میرا کیرئیر ختم ہو گیا ہے  لیکن اب میں ایسا نہیں سوچتا۔انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش سیریز میں مین آف دی سیریز اور مین آف دی میچ رہا، سب اچھا جا رہا تھا کہ کہ واپسی پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کراچی چلا گیا، میں ڈومیسٹک کرکٹ کو مس نہیں کرتا وہاں مجھے اچانک دل کی تکلیف ہوئی، ڈاکٹرز نے اسٹنٹ ڈلنے کا بتایا جس پر میں صدمے میں چلا گیا ، حیران ہوا  لیکن سب نے میرا حوصلہ بڑھایا، ڈاکٹرز ، پی سی بی عہدیداران اور کھلاڑیوں نے مجھے فون کیے جس سے مجھے اعتماد ملا۔قومی کرکٹر  نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ری ہیب کیا اور اب ٹریننگ شروع کر دی ہے، ڈاکٹرز نے مجھے کھیلنے کے لیے فٹ قرار دیا ہے، یقین ہے کہ اب جو بھی آئندہ سیریز ہو گی اس میں میں ایکشن میں ہوگا۔

مزیدخبریں