دریا خان مری (نامہ نگار) بھریاسٹی کے شاہی بازار میں ڈکیتی کے دوران ملزم نے مزاحمت پر دکان پر بیٹھے 25 سالہ نوجوان کو خنجر کے وار کرکے قتل کرکے فرار ہوگئے۔ اطلاع پر پولیس پہنچ کر نعش کو ضروری کارروائی کے لیے تعلقہ اسپتال بھریاسٹی منتقل کردیا ہے۔ نوجوان کے باپ انور راجپوت کے مطابق میرے بیٹے کو ملزم علی شیر منگی نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا ہے۔ دوسری جانب بہریاسٹی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد قاتل کو گرفتار کرکے قانون کے کٹھہرے میں لایا جائیگا۔
دکاندار قتل
بھریا سٹی کے شاہی بازار میں ڈکیتی ‘مزاحمت پر دکاندار قتل
Apr 20, 2022