اڈابلوچاں (نامہ نگار)فوڈ سنٹر بلہ جھلن گندم خریدنے سے انکاری کاشتکار پریشان ۔ علاقے میں گندم خریدنے والے بیوپاریوں نے ریٹ کم کرکے 2100روپے فی من کردیا ہے جسکی وجہ سے کاشتکار کا کافی نقصان ہو رہا ہے۔ فوڈ سنٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کے مطابق باردانہ کی چلت کردی ہے گندم کے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں کو خسارہ ہورہا ہے پہلے باہر بیچنے پر پابندی لگا دی اور اب حکومت خود گندم خریدنے سے انکاری ہے ۔ اہل علاقہ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فوڈ سنٹر بلہ جھلن کا ٹارگٹ بڑھایا جائے یا پھر پابندی اٹھائی جائے ۔
فوڈ سنٹر بلہ جھلن گندم خریدنے سے انکاری ٗ کاشتکار پریشان
Apr 20, 2022