کچاکھوہ (نامہ نگار)زراعت افسران کی مبینہ ملی بھگت ٗکسانوں کی گندم کی فصل کو کم پیدوار کا سامنا ٗمیڈیا سروے کے دوران مقامی زمینداروں کی بڑی تعداد نے بتا یا کہ پہلے گندم کی بوائی میں محکمہ زراعت کے عملے کی سستی و نااہلی صحیح مانیٹرنگ نہ ہونے کے باعث کسانوں کو مفید مشورے نہ مل سکے جس سے گندم کی فصل پر منفی اثرات مرتب ہونے سے ہمیں لاکھوں روپیہ کا نقصان اْٹھانا پڑا،، محکمہ زراعت کے مقامی افسران کو بار بار مطلع کرنے کے باوجود ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، اب کپاس بوائی میں بھی ناقص حکمت عملی سامنے آرہی ہے۔