گندم کا 100فیصد ٹارگٹ  پورا کر لیا:قاضی عبدالواحد 

یزمان(نامہ نگار) حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق میرٹ پر صاف شفاف طریقے سے گندم کی خریداری جاری ہے،ہم نے اپنا 100فیصد ٹارگٹ جوکہ ایک لاکھ 20ہزار بوری کا تھا پورا کر لیا، جسکی کاشتکاروں کومکمل ادائیگی بنک کے ذریعے کر دی گئی ، اب ہمارا ٹارگٹ مزید 40ہزار بوری کا بڑھا دیاگیا ، جس کیلئے باردانہ کی چلت بھی کر دی گئی ہے،ان خیالات کا اظہارمرکز خریداری گندم سنٹر کڈ والا کے فوڈ انسپکٹرقاضی عبدالواحد نے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ کاشت کار اوربیوپاری حضرات اپنی گندم اونے پونے داموں میں نہ فروخت کریں، اپنی گندم سنٹر پر لائیں اور حکومت پنجاب کے ریٹ پر 2200روپے فی من حاصل کریں، ہر سال کی طرح اس سال بھی گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن