ڈیرہ غازی خان( بیورو رپورٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے سستا رمضان ماڈل بازار کا دورہ کرکے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال کیساتھ کوالٹی بھی چیک کی،انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں کسی بھی چیز کی سپلائی میں کمی نہیں آنی چاہیے،شہریوں کی خریداری کے پیش نظر ڈیمانڈ کے مطابق ایڈوانس اشیاء موجود ہونی چاہیئے۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس فریحہ جعفر نے الغازی ٹریکٹر کمپنی میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے آلات اور قدامات کا بھی جائزہ لیا۔
اے ڈی سی آر ڈیرہ کا دورہ سستا رمضان بازار ٗ اشیاء کی کوالٹی چیک کی
Apr 20, 2022