شکر ہے اللہ نے مجھے بیٹی  نہیں دی: اداکارہ صاحبہ

لاہور(یواین پی) اداکارہ و میزبان صاحبہ افضل کا کہنا ہے کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اُس نے مجھے اس دور میں بیٹی نہیں دی ہے۔معروف فنکار جوڑی صاحبہ افضل اور افضل خان، المعروف ریمبو کی جانب سے گزشتہ دنوں اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ ایک ٹاک شو میں شرکت کی گئی۔سوال جوابوں کے دوران صاحبہ افضل کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں بیٹوں کا بہت شوق تھا اور اللہ نے انہیں بیٹوں ہی سے نوازا ہے، وہ بہت خوش ہیں ۔کہ اللہ نے اُنہیں اس زمانے میں بیٹی نہیں دی، اُنہیں بیٹی کی خواہش بھی نہیں تھی ۔صاحبہ افضل کا مزید کہنا تھا کہ ’اُن کا دل چاہتا ہے کہ وہ لڑکا ہوتیں اور اپنی مرضی سے جیتیں۔

ای پیپر دی نیشن