iمعرکہ بدر میں مسلمانوں کو کفار کے مقابلے میں پہلی عظیم فتح نصیب ہوئی: ذکر اللہ مجاہد

Apr 20, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ 17 رمضان معرکہ بدر کی یادوں کو تازہ کرنے کا دن ہے،جب مسلمانوں کو کفار کے مقابلے میں پہلی عظیم فتح نصیب ہوئی جس میں کفار قریش کی طاقت کا گھمنڈ خاک میں مل گیا۔کفار کے سامنے ڈٹ جانے والے ہی اللہ کی مدد کے حق دار قرار پاتے ہیں۔آج ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے یوم بدر والے جذبے کی ضرورت ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے فاروق گنج شمالی لاہور میں دعوت افطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں علاقہ کی معروف سیاسی شخصیت ملک منیر اعوان،سماجی راہنما ڈاکٹر محمود اختر رانا، ملک افتخار اعوان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں