چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے میں وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے برطرفی کے بعد سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔پشاور اور کراچی کے کامیاب پاور شو کے بعد پی ٹی آئی کل مینارِ پاکستان لاہور میں تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے۔عوامی رابطہ مہم صرف جلسوں تک ہی محدود نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس پر کھل کر بات کی جارہی ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان آج رات 10 بجے ٹوئٹر اسپیس سے خطاب کریں گے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کے ٹوئٹر اسپیس جوائن کرنے کے حوالے سے تصدیق کی اور بتایا کہ یہ آئیڈیا کسی اور کا نہیں بلکہ سابق وزیر قانون فواد چوہدری کا تھا۔پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر اسپیس کی میزبانی سابق فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد اور سوشل میڈیا لیڈ جبران الیاس کریں گے۔