مشکلات ضرور آئیں گی مگر دیکھنا ہوگا مسائل کیسے حل کرنے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

Apr 20, 2022 | 14:19

ویب ڈیسک

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں کامیابی کے بعد اتحاد وجود میں آیا، حکومتی اتحاد ذاتی مفاد سے بالاتر اور عوامی مفاد کےلیے ہوگی۔شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ کابینہ اراکین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، وفاقی کابینہ میں بہت اہل اراکین ہیں۔حکومت پر نکتہ چینی کی جارہی ہے، ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری ہے، کابینہ کی تشکیل دیر سے ہوئی ،تنقید بھی ہوئی مگر آج بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کےسامنے مہنگائی، لوڈشیڈنگ سمیت کئی چیلنجزہیں، عدم اعتماد کی تحریک کا آئینی راستہ اپناتے ہوئے کامیاب ہوئے ہیں، چینی کہاوت ہےجہاں چیلنج ہے وہاں موقع بھی ہے،ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، زہریلے پروپیگنڈے کا حقائق کی بنیاد پر جواب دینا ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تجربہ کار افراد کابینہ کا حصہ میں ہیں جنہوں نے قربانیاں دیں، سیاسی اتحاد ذاتی پسند و ناپسند سے بالا تر ہوکے عوام کی خدمت کرے گا،توقع ہے باہمی مشاورت سے تمام چیلنجز پر قابو پا لیں گے، موجودہ صورتحال چیلنج بھی اور کام کرنے کا موقع بھی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مشکلات ضرور آئیں گی مگر دیکھنا ہوگا مسائل کیسے حل کرنے ہیں، خلوص اور عزم کے ساتھ کام کیا جائے تو کوئی بھی چیلنج پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی اور ایندھن نہ ہونے کے باعث سیکڑوں کارخانے بند پڑے ہیں، پاکستان میں بہتری لانا ہے، کابینہ کو جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، کابینہ کو لوڈشیڈنگ کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا اور معیشت کی بحالی کے لیے مزید وسائل پیدا کرنا ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  چار سال اپوزیشن کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ہمارے بچوں کا آخری بال بھی قرضوں میں ڈوب چکا ہے، بجلی نہ ہونےکی وجہ درجنوں کارخانے بند ہیں، ساڑھے 3سال میں جوکرپشن عروج پرتھی اسےختم کرنا ہے، ہم نےڈوبتی کشتی کوکنارےلگانا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابات میں اپنے اپنے منشور کے مطابق عوام سے بات کریں گے، ہمیں قوم کے بہترین مفاد میں فیصلے کرنےہیں، بلوچستان کےعوام کےمسائل پربھرپورتوجہ دینا ہوگی، دیگرصوبوں کےمسائل پربھی درد دل کے ساتھ توجہ دینا ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  آج اللہ نے آپ کو بڑی عزت سے نوازا ہے، عزت کا تقاضا ہے کہ آپ خود کو مٹی سے مٹی بنادیں۔

مزیدخبریں