عید کی چھٹیوں میں گرفتاری کا خدشہ‘ عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر لیا 

Apr 20, 2023


اسلام آباد (وقائع نگار) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عید کی چھٹیوں میں گرفتاری کے خدشہ کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق آج (بروز جمعرات) کو سماعت کریں گے۔ درخواست میں کہا معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت عید کی چھٹیوں میں گرفتار کرنا چاہتی ہے اور زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ مو¿قف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد کے تھانوں میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ خفیہ انداز میں کوئی مقدمہ درج کیا گیا تو اس کی معلومات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری کو عدالتی اجازت سے مشروط کیا جائے۔
عمران/ اسلام آباد ہائیکورٹ

مزیدخبریں