اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے 10 سال سے آڈٹ نہ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔ ترجمان سپریم کورٹ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جون 2021 تک آڈٹ مکمل ہوچکا ہے اور اب سپریم کورٹ کا 2021 سے 2022 کے آڈٹ کا عمل جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق آڈیٹر جنرل پاکستان سے تصدیق کی جاسکتی ہے، پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کو دی گئی معلومات درست نہیں ہیں۔
آڈٹ
10برس سے آڈٹ نہ ہونے کی خبریں گمراہ کن : سپریم کورٹ
Apr 20, 2023