اسلام آباد (این این آئی) ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی الیکشن کمیشن کے نا اہلی فیصلے کیخلاف درخواست پر حتمی دلائل کےلئے 5 مئی کی تاریخ مقرر کردی ۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔عدات نے حتمی دلائل کے لئے 5 مئی کی تاریخ مقرر کردی جبکہ میانوالی میں ضمنی الیکشن روکنے کے حکم امتناع میں بھی 5مئی تک توسیع کر دی۔ عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں کیس زیر التوا ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ عدالت نے سوال اٹھایا کہ جب ایک فورم سے رجوع کر لیا تو کیا معاملہ زیر التوا ہوتے دوسرے فورم سے رجوع کیا جا سکتا ہے ؟ اور کیا ایسی صورت میں ایک فورم سے درخواست واپس لیکر دوسری کی پیروی کر سکتے ہیں ؟ ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5مئی تک ملتوی کردی۔
عمران کیس تاریخ مقرر
عمران کی الیکشن کمشن کے نا اہلی فیصلے کیخلاف درخواست‘ 5 مئی کو دلائل طلب
Apr 20, 2023