آئندہ انتخابات میں سرپرائز دیں گے: شجاعت


اسلام آباد+لاہور (خبرنگار+خصوصی نامہ نگار) چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں سرپرائز دیں گے۔ انہوں نے یہ بات شور کوٹ سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی شخصیت میاں مادھو لال سیال سے ملاقات اور ان کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی قیادت سے کہی۔ چوہدری سرور اور سیکرٹری جنرل چوہدری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق میں قابل اور اہل افراد کو آگے لایا جائے گا اور تمام فیصلے باہمی مشاورت اور مکمل میرٹ پر کئے جائیں گے۔ چودھری سرور نے کہا پنجاب بھر میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑنے کے لئے مختلف معروف سیاسی افراد سے رابطے میں ہیں۔
شجاعت 

ای پیپر دی نیشن