اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے سے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا ڈرائیور تیز رفتار ڈرائیونگ کا عادی ہے۔ ملزم گل خان کے رواں سال 13 چالان ہوئے۔ پولیس حکام نے کہا کہ ملزم کا پہلا چالان 13 جنوری اور آخری 10اپریل کو ہوا تھا۔ آخری چالان کا جرمانہ 26 سو روپے بھی جمع نہیں کروایا تھا۔ ملزم گل خان انڈے سپلائی کرنے والی نجی کمپنی کا ڈرائیور ہے۔ کمپنی کے مالک ڈاکٹر صادق ہیں۔ مفتی عبدالشکور 16 اپریل کو اسلام آباد میں کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
13 چالان
مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا ڈرائیور تیزرفتاری کا عادی‘ 13 چالان کرائے
Apr 20, 2023