لاہور(نیوز رپورٹر)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاویداکرم کی زیرصدارت کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،وائس چانسلرکنگ ایڈور ڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمودایاز،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر خالد مسعود گوندل،سی ای او مئیوہسپتال پروفیسرہارون حامد، پروفیسر اعجاز حسین، پروفیسر ابرار اشرف، پروفیسر حسین نقی، پروفیسرریاست علی اور ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹر منیر احمدملک نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاویداکرم نے اجلاس کے دوران مئیوہسپتال کی کارکردگی اور مریضوں کوعلاج کی مزیدبہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
نگران صوبائی وزیرصحت کی زیرصدارت اجلاس،مئیوہسپتال کی کارکردگی کا جائزہ
Apr 20, 2023