لاہور(سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور (یوای ٹی) کےگریڈ 19کے پروفیسر ڈاکٹرتنویر قاسم کی خدمات پنجاب حکومت کے سپردپنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں ڈائر یکٹر کوارڈنیشن تعینات ہو گئے۔ ڈاکٹر تنویر قاسم کی تعیناتی ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر3 سال کیلئے کی گئی ہے۔پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔