لاہور (نیوز رپورٹر) صدر پاکستان ریلوے پریم یونین ورکشاپس سٹیبلشمنٹ چوہدری محمود الاحد نے کہا ہے کہ مخلوق خدا کی خدمت ، عظیم نعمت اورعظیم عبادت ہے۔ بحیثیت مسلمان ہمارے اسلاف اور پیارے نبی خدمت خلق کا درس دیتے ہیں۔خدمت خلق خلوص نیت کے ساتھ کی جائے تو معمولی سے معمولی کام بھی جہنم سے آزادی اور جنت میں داخلہ کا سبب بن سکتا ہے۔رمضان المبارک میں خدمت خلق کی اہمیت و افادیت ،فضیلت و عظمت ،اجرو ثواب عام دنوں کی نسبت کئی گنا بڑھ جاتا ہے اس لیے ہمیں اس ماہ مقدس میں غریبوں ، مسکینوں اور مستحقین کی دل کھول کر مد د کرنی چاہیے۔ تما م اہل خیر اور مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ عید الفطر کی خوشیوں میں اپنے اردگرد غریب اور مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں ضرور شامل کریں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر پریم یونین ورکشاپس لوکو کینٹین بلڈنگ مغلپورہ میںریلوے مزدوروں میں عید پیکیج تقسیم(خشک راشن ) تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلوے پریم یونین کے عہدیداران محمد مشتاق خان ، محمد ارشد خان و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔