آئی جی کے ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ ونگ کے 670 اہلکاروں کی ترقیوں کی سمری پر دستخط 


لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ ونگ کے 670 اہلکاروں کی محکمانہ ترقیوں کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ تحت ترقی کے اہل اہلکاروں کو میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقی مل جائےگی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ 350 کے قریب اہلکاروں کو اگلے سکیل میں ترقی دی جا چکی مزید کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس جلد ہو گا۔ان اہلکاروں کی اگلے رینک میں ترقیوں کے بعد جو سیٹیں خالی ہوں گیان پر مزید 450 اہلکاروں کی ترقیوں کی گنجائش نکل آئےگی۔

ای پیپر دی نیشن