آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم  کا اعلان ‘بابر اعظم بھی شامل 


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) کرکٹ آسٹریلیا ویب سائٹ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔ ٹیم کا انتخاب دو سالہ مدت کے دوران بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا۔بابر اعظم نے 14ٹیسٹ میچز کھیلے اور 1527رنز بنائے جس میں 4سنچریاں اور 10نصف سنچریاں بھی سکور کیں۔ بابر اعظم نے 196 رنز کی اننگز کھیلی۔اعلان کردہ ٹیم میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ اور پیٹ کمنز شامل ہیں، پیٹ کمنز کو ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔ٹیم میں بھارت کے رویندرا جدیجہ، ریشبھ پنت، روی چندرن ایشون، انگلینڈ کے جو روٹ اور جیمز اینڈرسن، سری لنکا کے دیموتھ کرونا رتنے اور جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...