لاہور ( سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی نے کہا کہ اب بھی شاہد آفریدی عرف بوم بوم لالا کو لالا ہی پکارتاہوں۔ شاہد آفریدی غصے والے لگتے ہیں اصل میں غصہ کرتے نہیں ہیں۔ ان کی شادی سے قبل اہلیہ انشا آفریدی سے کوئی خصوصی ملاقات نہیں ہوئی تھی، بس گھر میں آنا جانا اور دعوتوں میں اہلیہ کو دیکھا ہوا تھا۔ باﺅلنگ تو میں کرتا ہی ہوں مگر اہلیہ سے جب کرکٹ سے متعلق بات ہوتی ہے تو وہ مجھے بیٹنگ کرنے کا بھی کہتی ہیں، اہلیہ حوصلہ افزائی کرنے والی ہیں۔
اہلیہ حوصلہ افزائی کرنے والی: شاہین آفریدی
Apr 20, 2023