لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، پاکستان کو 5 میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے ۔میچ مقامی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے آخری 2میچوں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترےگی جبکہ نیوزی لینڈ کو ٹام لیتھم لیڈ کریں گے۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوںنے گزشتہ روز پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔ کھلاڑیوںنے باﺅلنگ‘بیٹنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ پریکٹس میں بھی شرکت کی ۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کامیابی کیلئے پر عزم نظر آئے ۔ سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی 20 میچ 24 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا ، ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین5ون ڈے میچز کی سیریز 27 اپریل سے شروع ہو گی ، سیریز کا دوسرا میچ 29 اپریل، تیسرا میچ 3 مئی، چوتھا میچ 5 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا جائےگا۔، سیریز کے پہلے 2میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم جبکہ آخری 3میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
چوتھا ٹی ٹونٹی آج ، پاکستان ، نیوزی لینڈ ٹیموں کی راولپنڈی میں پریکٹس
Apr 20, 2023