سلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پالیسی انسٹیٹیوٹ امریکہ کے چیئرمین اور اور ریپبلکن پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹرپروفیسرغلام مجتبیٰ نے کہا ہے کہ اکثر تاثرات حقیقت پر مبنی نہیں ہوا کرتے ،پاکستان پالیسی انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام نیوجرسی میں منعقدہ ایک نشست مےں ڈاکٹرپروفیسرغلام مجتبیٰ نے امریکہ کے ماہرین تعلیم اور اور پالیسی سازوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹرز کے ایک گروپ کی جانب سے پاکستان میں آزادی رائے اور جمہوریت کے حوالے سے ایک منفی تصویر پیش کی گئی۔ جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عمران خان کے حامیوں کوامریکی کانگریس کے ممبران کے سامنے عمران خان کے امریکہ مخالف بیانات کی بھی تصویر پیش کرنی چاہیے ، انہوں نے نشست کے اختتام پر زوردیا وہ امریکہ اور پاکستان کے مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے زمینی حقائق کو سمجھنے کی ضرورت ہے یکطرفہ رائے سے پاکستانی سیاست میں دخل اندازی سے موجودہ حکومت کی ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اامرےکہ مےں جمہوریت کے حوالے سے منفی تصوےر پےش کی گئی، ڈاکٹر غلام مجتبی
Apr 20, 2023