فقہ جعفریہ نے فطرانہ کم ازکم 500روپے فی کس مقرر کر دےا


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ اوررویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن علامہ ملک اجلال حیدرالقمی نے اعلان کےا ہے کہ امسال فقہ جعفریہ کے مطابق فطرانہ کی کم ازکم رقم 500روپے فی کس مقرر کی گئی ہے جسکی ادائےگی نماز عےد الفطر سے قبل واجب ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہر عاقل ،بالغ شخص جو محتاج اور کسی کا غلام نہ ہو اسے خود اپنے لیے اور ان افراد کیلئے جن کا کھانا اس کے ساتھ ہے ایک صاع جوسوا تین سیرکے برابر ہوتا ہے گندم ،جو ،کھجور ،کشمش ،چاول،مکئی اور اسی قسم کی دیگر اجناس میں سے کوئی ایک جنس یاقیمت فطرانے کے طور پرمستحق کو دے۔

ای پیپر دی نیشن