لاہور ( کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کاروباری برادری کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صنعتکاروں و تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ سینئر نائب صدر ظفر محمود چودھری، نائب صدر عدنان خالد بٹ اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوی امید ہے کہIMF Review مکمل ہوتے ہی اگلے 3 ماہ تک ہماری معیشت میں واضح بہتری آ جائے گی۔
اگلے 3 ماہ تک معیشت میں واضح بہتری آ جائے گی:صدر لاہور چیمبر
Apr 20, 2023