کرونا: 31 نئے کیس، 11 کی حالت تشویشناک، بھارت، ایک روز میں 38 اموات

نئی دہلی، اسلام آباد (این این آئی+ خبر نگار) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے31کیس رپورٹ ہوئے۔ بدھ کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3ہزار 793ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 31 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح 0.82 فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ بھارت میں کرونا وبا کے  10ہزار 5سو 42, نئے کیسز درج ہوئے ہیں جس سے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 63 ہزار 5سو 62 ہو گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی طرف سے گزشتہ روز  جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 38 اموات کے ساتھ مرنے والوں کی مجمودی  تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 31ہزار 1سو 90ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں  24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے31کیس رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3ہزار 793ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے31 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.82فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...