لندن (نیٹ نیوز) بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون نے برطانیہ میں میراتھن میں پہلی بار ساڑھی پہن کر حصہ لیا اور 42 کلومیٹر کی میراتھن مکمل کر لی۔ 41 سالہ ہائی سکول ٹیچر مدھ سمیتا جینا نے روایتی ساڑھی پہن کر مانچسٹر میں میراتھن میں چار گھنٹوں 50 منٹ میں 42.5 کلومیٹرکی دوڑ مکمل کی۔