70 کروڑ سال پہلے 2 کہکشاؤں میں تصادم کا منظر عکس بند‘ ناسا نے تصویر جاری کر دی

واشنگٹن (نیٹ نیوز) ناسا کی جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ دور دراز ملتی ہوئی دو کہکشاؤں کا دلچسپ منظر عکس بند کیا ہے۔ زمین سے 25 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر سرپنٹ نامی جھرمٹ میں موجود Arp 220 در اصل دو خم دار کہکشاؤں کے ملنے کا عمل ہے جس سے پیدا ہونے والی روشنی  انفرا ریڈ روشنی میں بہت زیادہ چمکدار ہے۔ ان دو خم دار کہکشاؤں کے درمیان تصادم اندازاً 70 کروڑ سال قبل شروع ہوا تھا۔ جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ستارے بننے کے عمل کی ابتدا ہوئی۔ 5000 نوری سال طویل اس گنجان اور غبار آلود خطے میں تقریباً 200 بڑے ستاروں کے جتھے ہیں لیکن اس نسبتاً چھوٹے خطے میں موجود گیس کی مقدار پوری ملکی وے کہکشاں میں موجود گیس کے برابر ہے۔

ای پیپر دی نیشن