لاہور (نامہ نگار) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 12سالہ بچے کی گلے میں پھندہ لگی پنکھے سے جھولتی نعش ملی ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے قتل اور خودکشی سمیت مختلف پہلؤوں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ بوستان کالونی میں گھر کے کمرے میں 12سالہ بچے حبیب کی گلے میں پھندہ لگی پنکھے سے جھولتی نعش ملی ہے۔ بچے حبیب کی والدہ ایک روز قبل عمرے پر سعودی عرب گئی جبکہ اس کا والد وفات پا چکا ہے۔