لاہور (خبر نگار) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی احد چیمہ نے لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس سے بریت کے لئے اپنے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ عدالت نے احد چیمہ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔