گجرات (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر محمد علی گجر کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، چوہدری موسی الہی تھانہ کڑیانوالہ میں درج مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے ایس ایچ او کی موجودگی میں تفتیشی کو بیان ریکارڈ کروایا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ تمام دوستوں، ساتھیوں کا مشکور ہوں جو پہلے دن سے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، جھوٹ پر مبنی کیس درج کیا گیا اور اسی وجہ سے 3 ماہ میں مدعی مقدمہ ایک مرتبہ بھی پیش نہیں ہو سکا۔ چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں انتقامی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔