عمران، بشریٰ بی بی نکاح کیس، عون چودھری کو گواہ بنانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Apr 20, 2023

اسلام آباد (وقائع نگار) سینئر سول جج نصر من اللہ کی عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح سے متعلق کیس میں عون چوہدری کو گواہ بنانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران  وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے وکیل سے کہاکہ آپ کی طرف سے ایک بیان دیا گیا ہے اور درخواست دائر کی گئی ہے، کیا کہیں گے۔ درخواست گزار کی جانب سے عون چوہدری کا بیان قلمبند کروانے کی درخواست دائر کرتے ہوئے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار مزید گواہان کا عدالت میں بیان قلمبند کروانا چاہتا ہے، عون چوہدری عمران خان کے نکاح میں بطور گواہ شامل تھے، عدالت عون چوہدری کو بطور گواہ کیس میں بیان قلمبند کرنے کی اجازت دے۔ عدالت نے عون چوہدری کو بطور گواہ کیس میں شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 27 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں