اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی ،ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی ۔ حسان خان نیازی کے وکلاء نعیم پنجوتھہ اورمرزا آصف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ تمام مقدمات، انکوائریز کا ریکارڈ فراہم کیا جائے جبکہ کسی بھی مقدمے میں کورٹ کی اجازت کے بغیر گرفتاری سے روکا جائے۔عدالت نے حسان نیازی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔
حسان نیازی کیس آئی جی ،ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری
Apr 20, 2023