لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کاسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو لیک پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔اعجاز چوہدری نے آڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو میں آواز میری ہے لیکن تین چار جگہ جوڑ لگائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی بات پر پشیمان نہیں ہوں مگر میری بات کو توڑ مروڑ کر جوڑا گیا ہے۔
آڈیو میں آواز میری ہے ،تین چار جگہ جوڑ لگائے گئے ‘ اعجاز چوہدری
Apr 20, 2023