چیلنجز کے باوجود پولیو کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں: عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ مشکل ترین وقت میں بھی ہماری توجہ پولیو کے خاتمہ پر مرکوز رہی ہے، چیلنجز کے باوجود پولیو کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کئی اضلاع میں صحت کی خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ہزاروں لوگ اپنے گھر اور ذریعہ معاش سے محروم ہو گئے ہیں، جس سے 2022 ء کے سیلاب کے بعد ہمارے سماجی تحفظ کے طریقہ کار پر شدید دبائو پڑا ہے ہم اب بھی بحالی کے کاموں میں سرگرم عمل ہیں لیکن ان مشکل ترین دور کے باوجود پاکستان نے پولیو کے خاتمے سے اپنی توجہ نہیں ہٹائی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...