نیشنل کمپلائنس سینٹر کا آغاز، صارف دوست آن لائن ڈیٹا بیس تیار کرے گا: نوید قمر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے پہلے نیشنل کمپلائنس سینٹر (این سی سی) کا باقاعدہ آغاز کیا ہے، جس کا مقصد بین الاقوامی تعمیل کی ضروریات کو یقینی بنانا اور مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ این سی سی تمام بین الاقوامی تعمیل کی ضروریات کے ذخیرے کے طور پر کام کرے گا اور کاروباروں، صنعتوں، زرعی پروڈیوسروں، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے سٹیک ہولڈرز اور دیگر اداروں کو بین الاقوامی ریگولیٹری تقاضوں کو سمجھنے اور ان کی تعمیل کرنے میں مدد کرنے کے لیے صارف دوست آن لائن ڈیٹا بیس اور دیگر وسائل تیار کرے گا۔ تقریب میں یورپی یونین کے مشن، یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفارت خانے، چین، امریکہ، برطانیہ، جاپان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، آذربائیجان، ازبکستان اور قازقستان سمیت مختلف ممالک کے سفارت کاروں نے شرکت کی۔ بڑی تعداد میں صنعت کار، ورلڈ بنک گروپ، پاکستان ریجنل اکنامک انٹیگریشن ایکٹیویٹی، دیگر ترقیاتی شعبے کے اداروں اور تعلیمی اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ صوبوں کے چیف سیکرٹریز، لیبر، انڈسٹری، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے صوبائی محکموں کے نمائندوں نے بھی آن لائن تقریب میں شرکت کی۔ سیکرٹری کامرس نے مہمان کا رسمی طور پر خیرمقدم کیا اور نیشنل کمپلائنس سنٹر کے آئیڈیا کے ارتقاء کا تعارف کرایا۔  

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...