اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پی کے کی نگران حکومتوں کو ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست پرویز الٰہی اور محمود خان کی جانب سے دائر کی گئی۔ نگران وزرائے اعلیٰ کو اختیارات کے استعمال سے فوری روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی نے نگران حکومت کو ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
Apr 20, 2023