پشاور(بیورورپورٹ)ملک بھر میں کرونا بیماری کے پھیلاؤ کے پیش نظر این سی او سی نے 30 اپریل 2023 تک رش والے مقامات سمیت طبی خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کی سفارش کی ہے، اس سلسلے میں محکمہ انتظامیہ حکومت خیبرپختونخوا نے تمام انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔