چین، رشوت لینے پر سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے سابق ڈپٹی کمانڈرکو13 سال قید کی سزا

جینان(شِنہوا)چین میں سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے سابق ڈپٹی کمانڈر یانگ فولن کو رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر 13 سال قید کی سزا سنادی گئی۔شان ڈونگ صوبے میں جینان کی ثانوی عوامی عدالت نے منگل کو اپنے فیصلے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سابق رکن قائمہ کمیٹی اور کور کمیٹی کے سیکرٹری کمیشن برائے سیاسی وقانونی امور یانگ کو30لاکھ یوآن(4لاکھ 36ہزار 47ڈالر)جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

ای پیپر دی نیشن