قائداعظمؒ کا پاکستان قدرت کا عظیم ترین تحفہ ہے: طاہر عباس

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر )  27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان  کی خوشی میں الھادی دسترخواں پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ الھادی دسترخوان کی انتظامیہ  شریک مہمانوں کے شکر گزار ہے۔ قوم کو آزاد وطن کی عظیم ترین نعمت پر شکر گزار رہنا چاہیے؛ ان خیالات کا اظہار ممتاز سماج دوست شخصیت ، چیئرمین الھادی دستر خوان طاہر عباس نے مدثر حسنین ، افنان ،طلحہ اور دیگر ضاکاروں سے گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے پاک افواج کی ان عدیم المثال کوششوں کو سراہا جن کے سبب ملک مضبوط ،ناقابل تسخیر اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کی طرف گامزن ہے  ۔ آخر میں بانی پاکستان  قائد اعظم محمد علی جناح اور اکابرین تحریک پاکستان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔ اجتماعی دعا میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی بھی شامل رہی۔

ای پیپر دی نیشن