عمرہ ادا کرنے کے بعد ریاض جاتے ہوئے القصیم کے قریب گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں نو پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق ٹریفک حادثے میں چار پاکستانی شہری زخمی ہوئے ہیں، اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق اسلام نگر اور ننکانہ صاحب سے تھا اور وہ وزٹ ویزا پر سعودی عرب گئے تھے۔ مرنے والوں میں ذوالفقار علی، شہباز علی، امہ عمارہ (اہلیہ شہباز علی)، عماریا بی بی، حرم فاطمہ، محمد داؤد، تحریم فاطمہ اور حریم فاطمہ کے نام شامل ہیں، زخمیوں میں محمد طیب، عبد الہادی، محمد شہباز اور عبد الوہاب شامل ہیں،مرنے والوں کا تعلق دو خاندانوں سے تھا، جن میں اہلیہ، بیٹیاں اور بیٹا بھی شامل ہے۔