کانگریس رہنما راہول گاندھی کی سزا پر حکم امتناع کی درخواست مسترد

سورت کی سیشن کورٹ نے سزا پر حکم امتناع کی راہول گاندھی کی درخواست مسترد کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ہتک عزت مقدمے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی عدالت نے راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دیا تھا ، بھارتی پارلیمنٹ نے عدالتی فیصلے کے بعد اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا تھا۔عدالت نے راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنانے کے بعد ان کی 30 روزہ ضمانت منظور کی تھی۔کانگریس رہنما نے 2019 میں انتخابی ریلی کے دوران مودی کے سرنیم سے متعلق بیان دیا تھا ، راہول گاندھی بھارتی ریاست کیرالہ سے لوک سبھا (ایوان زیریں) کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن