آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کا نام فائنل کر لیا گیا

 مظفرآباد:   آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کیلئے چودھری لطیف اکبر کا نام فائنل کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین معاملات طے ہوئے تھے. چودھری لطیف اکبر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔چودھری لطیف اکبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں. مسلم لیگ ن سے سینئر موسٹ وزیر بنایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن