فیصل آباد میں پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے ٹکٹس کی تقسیم پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
تحریک انصاف کے پی پی 101 سے اہم رہنما شمشیر حیدر وٹو نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے. انہوں نے پارٹی قیادت کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے عمل کو غیر منصفانہ قرار دیا اور کہا کہ پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والوں کو سائیڈ پر کیا گیا ہے۔