مریم نواز کی عوامی حکومت کے عوام دوست منصوبے

رفعت عباسی (ایم پی اے )

riffatabasi@gmail.com

  ہسپتالوں کی تعمیروبحالی ' سڑکوں کی مرمت وکشادگی کے ساتھ لاہور' گوجرانوالہ ایکسپریس وے کے اطراف میں درخت لگانے کے منصوبے پر پیش رفت جاری ہے۔ سستی روٹی کی فراہمی نے اہل پنجاب کے دل جیت لئے، یقیناً پنجاب حکومت کے عوام دوست منصوبے خوشحالی کا نیا دروازہ کھولیں گے۔ ہم عوامی منصوبوں کی تیز ترین تکمیل کے اہداف پر وزیراعلی مریم نواز شریف کو مبارک باد پیش کرتے ہیں پنجاب حکومت 13 مئی سے بین الاقوامی نوعیت کے مفت آئی ٹی کورسز کرانے کے چراغ روشن کررہی ہے۔ 35 آئی ٹی مراکز میں 4000 طلباءکو گرافس ڈایزائن' سائبر سکیورٹی' گمیر ڈویلپمنٹ ' ڈیٹا اینا ٹیکس او آرٹیشنل انٹیلی جنس سمیت چھ کورسز کی مفت ٹریننگ دی جائے گی۔ اختتام پر نوجوانوں کو انٹرنیشنل سکلز سرٹیفکیٹ بھی عطائ کئے جائیں گے۔ تعمیر وترقی کے یہ اقدامات ابھی شروعات ہیں وزیراعلی مریم نوازشریف مسلم لیگ کے انتخابی منشور کے تحت صوبے کو سرسبز وشاداب اور تعمیر وترقی میں مثالی بنانے کا عہد انشاء اللہ پورا کریں گی۔ یہ درست ہے کہ وزیراعلی مریم نواز جہاں دیگر شعبوں میں فوری بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات لا رہی ہیں وہاں انھوں نے پنجاب کو کرپشن اور جرائم سے پاک صوبہ بنانے کی بھی ٹھان لی ہے اور اس ضمن میں پنجاب کو کرپشن فری بنانے کیلئے اصلاحات کا ایک گرینڈ پیکج تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت پولیس، پراسیکیوشن اور عدالتی نظام کی جامع اصلاحات کے لئے تاریخی قانونی سازی کا بل منظور کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ عورتوں اور بچوںسے زیادتی کے جرم ناقابل ضمانت جرم ہو گا اس ضمن میں قانون سازی کے لئے تجاویز کی فوری تیاری کی جائیں مری میں وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس جس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب کیساتھ متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی شریک تھے میں فیصلہ کیا گیا کہ فوری اور جلد سزا دلانے کے لئے سپیڈی ٹرائل کورٹس بنیں گی اور پنجاب کے پراسیکیوشن محکمہ کی مکمل اوورہالنگ کی جائے گی اجلاس میں پولیس کو کرپشن اورجرائم پیشہ عناصر کے مددگاروں سے پاک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاپولیس افسران اور اہلکاروں کی پیشہ وارانہ قابلیت اور کارکردگی کی جانچ کے لئے سپیشل آڈٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس میں کرپشن کے خاتمے،صوبے میں بجلی چوری، سمگلنگ کے تدارک کے لئے کریک ڈاو¿ن کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اس جلاس میں آرگنائزڈ اور سائبر کرائم کے خاتمے کے لئے سپیشل یونٹ کے قیام اور سمگلنگ روکنے کے لئے نئی سرحدی فورس بنانے کی تجویز پر غور کیا گیا اجلاس میں منشیات کے خاتمے کیلئے مہم مسلسل جاری رکھنے کی منظوری دی گئی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ناجائز اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت کی جبکہ نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی لگادی گئی دوسری جانب صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کی جانب بھی ایک بڑی پیش رفت سامنے آ گئی ایئر ایمبولینس کا باقاعدہ اجراء کر دیا گیا جس سے صوبہ کو لوگوں کو ایک جدید سہولت میسر آ سکے گی وزیراعلی مریم نواز شریف نے عید بے سہارا، بے گھر اور بے نوا، سپیشل بچوں، خواتین اور بزرگوں کے ساتھ منائی وزیراعلی عید کے روز بے گھر سپیشل بچوں، خواتین اور بزرگوں کے اداروں ''چمن''، ''عافیت'' اور ''دارالفلاح'' میں پہنچ گئیں۔ بزرگ خواتین کو حج پر بھجوانے کے لئے اقدامات کا حکم دیا، سب کو تحائف پیش کئے اور بچوں کو کھلونے، مٹھائیاں دیں۔ مریم نواز شریف نے سپیشل بچوں کے ساتھ مل کر عید کیک بھی کاٹا اور خود انہیں اپنے ہاتھ سے کھلایا۔ مریم نواز شریف کو دیکھ کر ''چمن'' میں ننھے بچے کھل اٹھے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف ''چمن'' کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور بچوں کے ساتھ گپ شپ لگائی۔ وزیراعلی بے سہارا اور بے گھر بزرگوں کیلئے قائم ''عافیت'' مرکز بھی گئیں۔ مریم نواز شریف نے مریض خاتون کو ساتھ بٹھا لیا اور چوڑیاں بھی پہنائیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کے عید مبارک کہنے پر بزرگ آبدیدہ ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے قائد محمد نواز شریف کی طرف سے بزرگوں کو سلام بھی پیش کیا۔ ایک بزرگ نے کہا کہ عید پر میرے اپنے تو نہ آئے، مریم بیٹی آ گئی، میں بہت خوش ہوں۔ بزرگ خاتون نے کہا کہ بیٹیاں ملتی ہیں تو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ میرا وقت آپ کے لئے ہی ہے، دعا کیجیے گا کہ عوام کی خدمت کرسکوں مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں ہزاروں قیدیوں کی اہل خانہ سے ملاقاتیں ہوئیں۔ قیدیوں کے اہل خانہ اپنے پیاروں سے ملاقات کے دوران مٹھائی اور کھانا بھی لائے۔ اس کے ساتھ ہی صوبے بھر کے طلبا و طالبات کیلئے ''چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو'' کے تحت 20ہزار بائیکس کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا۔ طلبہ کوآسان اقساط پر 20ہزار الیکٹرک و پیٹرول بائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن شروع ہوگئی۔ طلبہ کو بلا سود بائیکس کیلئے حکومت پنجاب ایک ارب روپے سبسڈی ادا کرے گی۔ طلبہ کی طرف سے20 ہزار ڈاو¿ن پیمنٹ بھی حکومت ادا کرے گی۔ طلبہ کو دی جانے والی بائیکس کی ماہانہ اقساط پر مارک اپ بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں سموگ لیجسلیشن پلان بنایاگیاہے جس کے تحت تمام ادارے اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ ملکر کر کام کررہے ہیں۔پولیتھین بیگز کے ماحول پر منفی اثرات کے باعث 6 جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا۔یہاں وزیراعلی پنجاب کا یہ اقدام بھی قابل ذکرو ستائش ہے کہ آٹا کی قیمتوں میںپانچ سو روپے کمی کیساتھ ہی پنجاب میں روٹی کی قیمت 16روپے جبکہ نان کی قیمت 20روپے مقرر کردی گئی جس سے غریب عوام کو ریلیف ملے گا۔صوبہ کو تیز ترین ترقی دینے کیلئے وزیراعلی مریم نوازشریف،سینئر وزیر مریم اورنگزیب ،وزیر اطلاعات عظمی بخاری و ساری ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیںجس طرح انقلابی اصلاحات تمام شعبوں میں نافذ العمل کی جا رہی وقت دور نہیں کہ صوبہ پنجاب کے عوام کو تما م تر سہولیات انکی دہلیز پر مہیا ہونگی۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...