ڈیرہ اسماعیل خان دہشت گردی  5 کسٹمز اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی گاڑی پر فائرنگ سے کسٹمز کے 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق اور ایک راہ گیر زخمی ہوا۔ واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن سگو میں پیش آیا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے سڑک پر موجود کسٹمز کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ ایس ایچ او تھانہ درابن کا کہنا ہے کہ کسٹمز کا عملہ معمول کے مطابق سڑک پر موجود تھا اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں اور ان واقعات میں ملوث دہشت گرد یا تو افغانستان سے سرحد عبور کر کے پاکستانی علاقوں میں آتے ہیں یا ان کے سہولت کار افغانستان کے علاقوں میں بیٹھے ہوتے ہیں۔ یہ بھی ایک افسوس ناک امر ہے کہ دہشت گردوں کو کابل انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہے اسی لیے پاکستان کی طرف سے بارہا ٹھوس ثبوت مہیا کیے جانے کے باوجود افغان حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور ایسی ہی دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی۔ علاوہ ازیں، ان دہشت گرد تنظیموں کو بھارت کی طرف سے مسلسل آشیرباد مل رہی ہے۔ دونوں ملک پاکستان کی سلامتی کے درپے ہیں۔ کابل انتظامیہ کی جانب سے بار بار یقین دہانی کرائے جانے کے باوجود افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے اور یہ سلسلہ تھمتا دکھائی نہیں دے رہا۔ اندریں حالات، پاکستان کی طرف سے افغانستان کو مسکت جواب دینے کی ضرورت ہے۔ امریکا کو بھی کابل انتظامیہ کو شٹ اپ کال دینی چاہیے۔ افغانستان اور بھارتی شر انگیزیاں خطے میں خطرناک جنگ کے امکانات کو ہوا دے رہی ہیں جن سے صرف یہ خطہ ہی متاثر نہیں ہوگا بلکہ پوری دنیا کا امن و امان خطرے میں پڑ جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...