لاہور(سپورٹس رپورٹر) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری‘ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی جم سیشنز کیساتھ ساتھ تکنیک پر بھی کام کررہے ہیں۔ کیمپ میں 46 کھلاڑی ٹریننگ کررہے ہیں ۔ملک سے باہر موجود چار کھلاڑی کل کیمپ کو جوائن کرینگے۔ ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز 22 اپریل کو کیمپ جوائن کریں گے۔ اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز کے کیمپ کو جوائن کرنے کے بعد کیا جائے گا۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔